Tuesday 14th May 2024 10:50:47 PM

ٹی 20 سیریز: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت

ٹی 20 سیریز: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے میدان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

انگلینڈ کی اننگز کے اختتام پر میچ حکام کے مطابق ڈی ایل ایس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 16 اوورز میں جیت کے لیے 144 رنز کی ضرورت تھی۔ لیکن مسلسل بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے امپائرز نے فیصلہ کیا کہ میچ دوبارہ شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

بی بی سی ٹی وی 21 سال بعد دوبارہ کرکٹ میچ کو لائیو دکھا رہا ہے۔ اس سے قبل بی بی سی نے 1999 کے ورلڈ کپ کو لائیو دکھایا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ بی بی سی ون کے علاوہ بی بی آئی پلیئر، بی بی سی سپورٹس ویب سائٹ اور ایپ پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

کرکٹ کی دنیا میں گذشتہ 21 برسوں میں کئی تبدیلیاں واقع ہو چکی ہیں تاہم دونوں ملکوں میں اس کھیل کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، جو ہر لمحے پر لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں اور خاصں طور پر جب یہ میچ ٹی 20 فارمیٹ میں ہو تو پھر کرکٹ کے ان شائقین کے انہماک میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے شائقین کی 1999 کے ورلڈ کپ سے زیادہ اچھی یادداشتیں وابسطہ نہیں ہیں تاہم بعد میں انگلینڈ کی ٹیم نے 2005 کی ایشیز ٹیسٹ سیریز جیت کر کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا تو پاکستان ٹی 20 میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ نے 2011 میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آ گئی۔ کرکٹ کی تاریخ میں 2019 انگلینڈ کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے جب یہ ٹیم ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ اٹھانے میں کامیاب ہوئی۔