Monday 29th April 2024 07:22:30 AM

امریکی صدارتی انتخابات: حساس معلومات کے لیک ہونے کے خدشات، امریکی انٹیلیجنس چیف نے بالمشافہ سکیورٹی اجلاس ختم کر دیے

امریکی صدارتی انتخابات: حساس معلومات کے لیک ہونے کے خدشات، امریکی انٹیلیجنس چیف نے بالمشافہ سکیورٹی اجلاس ختم کر دیے

امریکہ کے سب سے بڑے خفیہ ایجنسی کے دفتر کی جانب سے حساس معلومات کے لیک ہونے کے خدشات کے پیش نظر امریکہ کے ارکان اسمبلی کے لیے امریکی انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی اور بیرونی مداخلت کے بارے میں ہونے والے اجلاسوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ اس کے برعکس تحریری رپورٹس جاری کریں گے۔ امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کا دفتر کانگرس کو اس متعلق آگاہ رکھنے کی اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس اور دیگر ممالک کی جانب سے امریکی الیکشن میں مداخلت کے خطرات کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کم تر ظاہر کر رہے ہیں۔ ایوانِ سپیکر نینسی پلوسی اور کانگرس کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ڈیموکریٹ سربراہ آدم شف کا کہنا تھا کہ عوام کا یہ جاننے کا حق ہے کہ کیسے بیرونی طاقتیں امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ درحقیقت اس اقدام کا مطلب ہے کہ 'ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس (او ڈی این آئی) کے دفتر سے اب کانگریس کو کم سوالات اور معلومات جاننے کا موقع ملے گا۔ خفیہ ایجنسی کے سربراہ 'معلومات کے لیک' ہونے سے تنگ او ڈی این آئی نے ایوان اور سینیٹ کی انٹیلیجنس پر قائم کمیٹیوں کو بتایا اب الیکشن پر بالمشافہ سکیورٹی اجلاسوں کو معلومات کے تحریریں شکل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔